لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آن لائن جوا ء ایپ کی پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم مبارک سمیت تین ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رجب بٹ ،ندیم مبارک کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت بھی دیدی جس کے بعد دونوں یوٹیوبر حاضری لگا کر کمرہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزمان پر جوا ء ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔









