یوٹیلیٹی سٹورز 133

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام سٹورز معمول کے مطابق چاند رات تک کھلے رہینگے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام سٹورز معمول کے مطابق چاند رات تک کھلے رہینگے،عیدالفطر کیلئے چھٹیاں 10 مئی سے 15 مئی تک ہوں گی ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے زونل، ریجنل دفاتر سمیت ویئرہاوسزاورتمام یوٹیلیٹی سٹورزعوام کی سہولت کیلئے کھلے رہیں گے ،عیدالفطر اور کووڈ 19 کے تناظر میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء سستے داموں میسر ہو سکیں،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے اس دوران ڈیوٹی کرنے کرنے والے ملازمین عید الفطرکے بعد 17 مئی سے 19 مئی تک اپنی عید کی چھٹی گزارسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں