یوٹیلیٹی سٹورز 141

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن )یوٹیلیٹی سٹورز پر ٹشو رولز، ٹائلٹ ٹشو اور نیپکن،مختلف برانڈز کے صابن، ٹائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کا صابن 3سے 10روپے ،کپڑے دھونے والا صابن 22روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ٹشو رولز، ٹائلٹ ٹشو اور نیپکن کی قیمتیں 3 سے 19 روپے ،ٹائلٹ کلینر اور بلیچ کی قیمت 4سے 12 روپے اورملک کریم 10 روپے مہنگی کردی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں