یونیورسٹی آف سرگودھا 211

یونیورسٹی آف سرگودھا نے امتحان دینے والے طلباء کو پریکٹیکل کے لئے دور دراز علاقوں میں سنٹر کی رولنمبر سلپس جاری کر دیں

سرگودھا(ر پورٹنگ آن لائن) یونیورسٹی آف سرگودھا نے امتحان دینے والے طلباء کو پریکٹیکل کے لئے دور دراز علاقوں میں سنٹر کی رولنمبر سلپس جاری کر دیں جس کے باعث طلبائ اور ان کے لواحقین پریشانی کا شکار ہو گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء و طالبات نے امتحان دیا تو انہیں پریکٹیکل کے لئے رولنمبرز سپلس جاری کر دی گئیں۔

جن پر سرگودھا کے طلباء کے لئے بھکر اور دریا خان میں امتحانی سنٹر قائم کر دیئے گے جن کے ملتے ہی طلبائ اور ان کے لواحقین پریشانی میں مبتلا ہو گے جنہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا سرگودھا سے دور دراز علاقوں میں طلباء کو لیکر امتحانی سنٹر صبع سویرے پہنچنا نہ امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں