آگاہی واک 119

یونیورسٹی آف اوکاڑہ اور محکمہ ماحولیات کے اشتراک سے سموگ کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا اہتمام

اوکاڑہ
( شیر محمد)سموگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر یونیورسٹی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے باہمی تعاون سے ماحول دوست رویوں کے فروغ اور عوامی آگاہی کے لیے ایک واک کا انعقاد کیا، جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد نے واک میں شمولیت کی، واک میں شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین نے کہا کہ سموگ کے بڑھتے اثرات ہمارے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے اور اس کا حل صرف اجتماعی شعور اور عملی اقدامات میں ہے،

انہوں نے طلباء میں ماحول دوست سرگرمیوں، شجرکاری، صاف ستھرا ماحول عوامل کے فروغ پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ماحول کے محافظ ہیں اور کیمپس میں ماحول دوست اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے، واک کے اختتام پر شرکاء نے کیمپس میں شجرکاری بھی کی، محکمہ ماحولیات نے اس موقع پر مؤثر ویسٹ مینجمنٹ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں اور سموگ کی روک تھام کے سلسلہ میں جاری حکومتی اقدامات سے متعلق معلوماتی مواد بھی تقسیم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں