کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ یونس خان وہ بندہ ہے جو پاکستانی کھلاڑیوں کو سیدھا کرسکتا ہے۔بنگلادیش سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یونس خان وہ واحد شخص ہے جو پاکستان کی کرکٹ بہتر اور کھلاڑیوں کو سیدھا کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیدھے سے مراد میری یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو لگام لگا سکتا ہے،یہ مرہم سے ٹھیک ہونے والے نہیں ہیں انہیں لگام لگانے کی ضرورت ہے۔باسط علی نے کہا کہ یہ کھلاڑی بہت بڑے سیاست دان بن چکے ہیں، پانچ کپتان ایک ٹیم میں کھیل رہے ہیں تو کس سے خوش ہوگا۔









