اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آج وادی جنت نظیر کشمیر ظلم و ستم کا جہنم بن چکی ہے ۔ فاشٹ مودی کے ہاتھوں کشمیریوں کو بدترین بھارتی ریاستی بربریت کا سامنا ہے ۔ یوم شہداءکشمیر کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ یوم شہداءکشمیر تاریخ کا ایک روشن باب ہے ۔ ی
ہ مزاحمت ان عظیم سپوتوں کی یاد دلاتی ہے ۔ جو جبرو استبداد کے سامنے سینہ سپر ہوئے اور اپنی جانیں نچھاور کر دیں ۔پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و سماجی تعاون جاری رہے گا ۔