یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی کا شہدائے کشمیرکی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے شہدائے کشمیرکی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یوم شہدائے کشمیر پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہاکہ شہدائے کشمیرکی لازوال قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے، شہدائے13جولائی 1931 آج کی تحریک آزادی کے آباو َاجداد تھے۔ انہوںنے کہاکہ آزادی کی خاطر کشمیری نسل در نسل قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری ہندوتوا حکومت کی ان کی شناخت کے خاتمے کی سازش کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔

چیئرمین سینٹ نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے،مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کے شہدا نے حق خودارادیت کی جدوجہدکوتازہ کیا، کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا