یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 15 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمانی وفد کے ہمراہ آذربائیجان چلے گئے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 15 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمانی وفد کے ہمراہ آذربائیجان چلے گئے یہ اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہو رہا ہے.

جہاں ایشیائی ممالک کے پارلیمانی رہنما اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور علاقائی تعاون، جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمانی سفارت کاری کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔

پارلیمانی وفد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سینیٹرز اور اراکین اسمبلی کے ہمراہ، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی (APA) کے 15 ویں سالانہ اجلاس کے دوران مختلف موضوعات پر مباحثوں میں حصہ لیں گے۔ اس دورے سے پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔