یورپ 47

یورپی یونین نے 150 ارب یورو کے نئے دفاعی فنڈ کی منظوری دے دی

برسلز(رپورٹنگ آن لائن)یورپی یونین نے یورپ کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے قرضہ اسکیم (سیف)کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

اس اسکیم کا مقصد یورپی ممالک کو دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور امریکی سیکیورٹی انحصار میں کمی لانے کے لیے مالی وسائل فراہم کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے م طابق یہ فیصلہ یورپی کمیشن کی جانب سے مارچ میں پیش کردہ تجویز کے بعد کیا گیا.

جسے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں یورپی وزرائے کونسل نے منظور کیا۔ پولینڈ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں 27 میں سے 26 رکن ممالک نے اس اسکیم کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ صرف ایک ملک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں