یمن تنازع 123

یمن تنازع پر جی سی سی کی جانب سے فریقین کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ، اقوام متحدہ کا خیرمقدم

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوامِ متحدہ نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کی جانب سے یمن تنازع پر ریاض میں فریقین کا مشاورتی اجلاس بلانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان اقوامِ متحدہ اسٹیفن دجارک کا کہنا تھاکہ یمن تنازع پر فریقین کا مشاورتی اجلاس کروانے کے خلیج تعاون کونسل کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت میں خلیج تعاون کونسل کا اقدام خوش آئند ہے، جی سی سی کی میزبانی میں ریاض میں آنے والے ہفتوں میں یمن تنازع پر مشاورتی اجلاس ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں