لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہا ہے کہ وہ یاسمین راشد کے بیان سے متفق ہیں۔
رمیز راجا نے وزیر صحت پنجاب کے بیان سے متعلق رائے شماری بھی کرائی جس کے نتائج کے بعد انہوں نے اس پر اپنی رائے دی ہے۔
17 جون کو رمیز راجا نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر یاسمین راشد کے بیان سے متعلق رائے شماری کرائی، جس میں انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کتنے لوگ صوبائی وزیر کے بیان کو صحیح سمجھتے ہیں؟
رمیز راجا کے سوال پر 15 ہزار 492 لوگوں نے رائے شماری میں حصہ لیا۔ نتائج کے مطابق 85 فیصد افراد نے ‘متفق’ جبکہ 15 فیصد نے’نہیں’ کا انتخاب کیا۔
رمیز راجا نے ان کے سوال پر رائے دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ووٹنگ کے نتائج کے مطابق وہ بھی یاسمین راشد کے بیان سے متفق ہیں۔