یاسمین راشد 80

یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت مل گئی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد کی 9مئی کے 2مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو ریکارڈ پیش کرنے کے لئے وقت دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے دونوں مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے مہلت مانگی، عدالت نے سرکاری وکیل کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے وقت دے دیا۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ پیش کر دیا جائے گا۔ عدالت نے سوال کیا کہ ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی کب تک مخر کی جائے؟ آئندہ سماعت پر یاسمین راشد کے وکیل ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں