ہیری بروک 35

ہیری بروک کی سنچری، وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)انگلش کپتان ہیری بروک کی پاکستان کے خلاف شاندار سنچری پر کمنٹری پینل پر بیٹھے وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ناصر حسین ہیری بروک کی سنچری پر پرجوش انداز میں کمنٹری کررہے ہیں جبکہ وسیم اکرم اور رمیز راجہ مایوس اور پریشان دکھائی دے رہے ہیںتاہم رمیز راجہ نے بہت مشکل سے جذبات پر قابو پاکر کمنٹری جاری رکھی۔ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور شائقینِ کرکٹ کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں