اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ہے، ہم تمہارے ہمسائے ہیں تمہاری اوقات جانتے ہیں، ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے ، اب ہماری تمہاری کھلی جنگ ہے، اب دما دم مست قلندر ہو گا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میںخواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج سمندر پار کسی ملک کی نہیں ہے، یہ ہماری بہادر افواج ہے جو بھارت کی مرضی و منشا سے چلنے والی پراکسی اور افغان جارحیت رگڑنا جانتی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہاکہ عالمی ممالک نیٹو افواج کی افغانستان سے انخلا کے بعد یہ امید کر رہے تھے کہ اب امن ہو گا اور اقتدار کی مسند پر بیٹھنے والے طالبان مفاد عامہ کیلئے کام کریں گے، مگر طالبان بھارت کا بغلی بچہ بن گیا۔انہوںنے کہاکہ طالبان نے دنیا بھر کے دہشت گردوں کو اپنے ملک میں جمع کیا اور پھر اس کی آبیاری کے بعد ایکسپورٹ شروع کر دی، طالبان نے خود اپنی عوام کو بھی بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔وزیر دفاع نے کہا کہ جب ہمیں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو پاک فوج نے بھرپور اور موثر جواب دیا۔








