مرتضی وہاب

ہم کراچی میں پرامن اور صاف شفاف انتخاب چاہتے ہیں،مرتضی وہاب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا ٹاک میں پیپلز پارٹی رہنماء مرتضیٰ وہاب کہا ہے کہ ہم کراچی میں پرامن اور صاف شفاف انتخاب چاہتے ہیں۔ موجودہ حالات کی وجہ پاک فوج، رینجرز میسر نہیں اور پولیس کی تعداد بھی ناکافی ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پھر سے بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کی،ایم کیو ایم بھی التوا چاہتی ہے،بہانہ بنا کر الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا۔

بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سندھ کابینہ نے نوے روز کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا سندھ حکومت الیکشن کمیشن کیساتھ بات کریگی اور فیصلہ کیا جائیگا،موجودہ حالات کی وجہ پاک فوج، رینجرز میسر نہیں اور پولیس کی تعداد بھی ناکافی ہے ۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بار بار انتخابات کا التواء درست نہیں ،اس سے ناامیدی پیدا ہوتی ہے،پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ سب الیکشن سے فرار چاہتے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ساڑھے سترہ ہزار اہلکاروں کی کمی ہمارے لیے ممکن نہیں ،ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی جانب سے بھی التوا کی بات کی گئی، امید ہے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔