تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں کو سخت جواب دینے کے عہد کا اظہار کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق منگل کو نیتن یاہو نے وسطی اسرائیل کے شہر یافا میں ایک تقریر میں کہا کہ میں حوثیوں اور ہر اس شخص سے جو ہمیں نقصان پہنچانا چاہتے ہیں.
ایک بات کہنا چاہتا ہوں، ہمارے خلاف کسی بھی حملے کو جواب کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔ بلکہ اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔