بابر اعظم 149

ہم نے ہمیشہ کرکٹ کے مفادات کو ترجیح دی، دوسرے ایسا نہیں کرتے، بابر اعظم

اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے دورہ انگلینڈ کی منسوخی پر کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کرکٹ کے مفادات کو ترجیح دی، دوسرے ایسا نہیں کرتے۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر شدید مایوس ہوں۔انہوں نے لکھا کہ ہم نے ہمیشہ کھیل کے مفادات کو مدنظر رکھنے کی کوشش کی ہے لیکن دوسرے ایسا نہیں کرتے۔

کپتان نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کے سفر کو جاری رکھنے کیلئے ایک لمبا سفر طے کیا ہے، اور یہ وقت کے ساتھ مزید بہتر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نا صرف زندہ رہیں گے بلکہ ترقی بھی کریں گے، ان شاء اللّٰہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں