جان نویل بارو 65

ہم نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے بعد شام سے پابندیاں ہٹائیں، فرانس

پیرس (رپورٹنگ آن لائن)فرانسیسی وزیر خارجہ جان نول باروٹ نے کہا ہے کہ شام پر سے پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ پیرس نے کئی نکات پر نتائج حاصل کرنے کے بعد کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر نے عرب ٹی وی کو مزید بتایا کہ ان کے ملک نے شام کے حکام کو اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت کی وضاحت کی ہے کہ داعش کی دہشت گردی دوبارہ نمودار نہ ہونا چاہیے۔

ساتھ ہی باروٹ نے کہا ہے کہ فرانس سعودی عرب کی طرف سے بلائی گئی دو ریاستی حل کانفرنس کے پرجوش نتائج کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ باروٹ نے کہا پیرس اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کو مسترد کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں