جے ڈی وینس 34

ہم مشرق وسطی میں کسی طویل مدتی جنگ میں داخل نہیں ہوں گے ، امریکی نائب صدر

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ سفارتی راستے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہفتہ کو غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وینس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن مشرق وسطی میں کسی طویل مدتی جنگ میں داخل نہیں ہو گا۔

انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ مذاکرات کا انحصار اس بات پر ہے کہ ایرانی کیا کرتے ہیں۔اسی طرح وینس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ نہیں جانتے کہ ایرانی معاملے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں