تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر رضا طلاء نے کہا ہے کہ ہم طویل جنگ کے لیے مکمل تیار ہیں، دانشمندی نہیں کہ ہم ابتدا ہی میں اپنے موثر ہتھیار استعمال کریں۔
بریگیڈیئر رضا طلاء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دشمن کا اسلحہ ذخیرہ محدود ہے سب اس سے واقف ہیں، دشمن کو غلط فہمی تھی کہ ایرانی عسکری قوت رہبر کی شہادت کے ساتھ ختم ہوجائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے حملے کے پہلے روز شدید مزاحمت کرکے دشمن کو حیرت میں ڈال دیا۔









