سلہٹ(رپورٹنگ آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہا ہے کہ ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
شان مسعود نے کہا کہ ہم نے میچ جیتنے کی پوری کوشش کی، پہلے 3 دن اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے، ہر ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے آخری 4 کھیلاڑی جلدی آؤٹ نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ میچ میں آخری 2 دنوں میں محنت کا فائدہ نہیں ہوا، ٹیسٹ کرکٹ میں غلطیوں کی گنجائش نہیں ہوتی ہم بیٹنگ اور بولنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
کپتان قومی ٹیم شان مسعود نے کہا کہ آپ کو ٹیسٹ میط میں پورے 5 دن تک میچ کھیلنا پڑتا ہے۔









