انتونیو گوتریس 169

ہم اب بھی ماحولیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، انتونیو گوتریس

نیویارک(ر پورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے آنے والی موسمیاتی تباہی کے حوالے سے خبردار کیا ہے جبکہ ماحولیاتی مہم جو گریتا تھنبرگ نے ہفتے کو کوپ 26 موسمیاتی کانفرنس میں ہونے والے معاہدے کو مسترد کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گلاسگو کانفرنس میں ہونے والے معاہدے کے بعد ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے اعتراف کیا کہ معاہدے میں بہت سی خامیاں ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کوپ 26 کا معاہدہ ایک سمجھوتہ ہے جو دنیا کے مفادات، تضاد اور ریاست کے سیاسی خواہشات کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم اقدام ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ہمارے نازک سیارے پر خطرات منڈلا رہے ہیں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم اب بھی ماحولیاتی تباہی کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔اس ہی ٹوئٹ کی پیروی میں کیے جانے والے ایک اور ٹوئٹ میں اقوام متحدہ کے سربراہ نے نوجوان افراد، مقامی برادریوں، خواتین رہنما اور وہ تمام لوگ جو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مہمات کی قیادت کر رہے ہیں، ان سب کو ایک پیغام بھیجا۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آپ مایوس ہیں لیکن ہم اپنی زندگیوں سے لڑ رہے ہیں اور یہ لڑائی ہمیں لازمی جتنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں