کامران ٹیسوری 56

ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں چھیڑو گے تو ہم تمہیں چھوڑے گے نہیں، تمھاری نسلیں تباہ کر دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے نریندرمودی کو انتہا پسندہندو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی پاکستانی شخص کو بھارتی ایجنٹس نے دہشت گردی کا نشانہ بنایا تو تمہارے ملک میں گھس کر تمہیں ماریں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ بلوچستان میں میرے کسی بھائی، بہن یا بچوں کا خون بہے گا تو تمہاری نسلوں کو تباہ کردیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ اب افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کراچی کے غیور جوان تمہیں نہیں بخشیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں