حسان خاور 159

ہمیں نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے شہر اور ماحول کو محفوظ بنانا ہے‘ حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کا کہنا ہے کہ ہمیں نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہوئے دوسروں کے لیے اپنے شہر اور ماحول کو محفوظ بنانا ہے‘کوئی ایسا ناشائستہ رویہ اختیار نہ کریں جس سے دوسروں کو تکلیف ہو‘ ہمیں اپنی خوشی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی خوشی کا بھی احساس کرنا ہے‘اسلحے کا استعمال اور ہوائی فائرنگ کرنا غیر قانونی ہے‘پبلک مقامات پر ہلڑ بازی، آتش بازی، ون ویلنگ سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد قبول ہو۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا ناشائستہ رویہ اختیار نہ کریں جس سے دوسروں کو تکلیف ہو، ہمیں اپنی خوشی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی خوشی کا بھی احسان کرنا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ ہماری مائیں، بہنیں ،بیٹیاں بھی باہر نکلیں گی، انکی عزت کا خیال رکھیں اور ہمارا عزم اپنے معاشرے کو ہر طبقے کے لیے محفوظ بنانا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ کسی قسم کے اسلحے کا استعمال اور ہوائی فائرنگ کرنا غیر قانونی ہے۔ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ پبلک مقامات پر ہلڑ بازی، آتش بازی، ون ویلنگ سے اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

حسان خاور نے کہا کہ سڑک بلاک کرنا، لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی، منشیات کا استعمال، سائلنسر نکالنا غیر قانونی ہے۔حسان خاور کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ سمیت کسی غیر قانونی سرگرمی پر قانون فوراً حرکت میں آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری اپنے اردگرد ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں