نوابشاہ (رپورٹنگ آن لائن ) آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے، ہمیں انجینئرڈ الیکشن میں پھنسا کر اپنوں کو جتوایا گیا۔ سابق صدرِ آصف علی زرداری نے زرداری ہاوس نوابشاہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں کے ایشوز پر مرہم رکھا، جب میں نے خیبرپختونخوا کا نام لیا تو مجھ سمیت سب کے آنکھوں میں آنسو تھے، ہمیشہ دوسروں سے دگنا، تِگنا کام کیا، یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اپ اور ڈاون چلتا رہتا ہے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ایک عید جیل میں گذاری، یہ ہوتا رہتا ہے، یہ پیپلوں کا سرمایہ ہے، ہمیں اس سفر میں اس جدوجہد میں رہنا ہے، آپ نے دیکھا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے، ان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں، پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں، ہمارے دور میں