محمد وسیم

ہمیو فیلیا کے مریض بچے کو ایک دن کا ڈی پی او بنا کر دل جیت لیئے۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداللہ احمد نے ہمیو فیلیا کے مریض 22 سالہ محمد وسیم کو ڈی پی او چنیوٹ بنا دیا۔
محمد وسیم
محمد وسیم کی خواہش تھی کہ وہ ڈیبپی او بنے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے بیمار بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او چنیوٹ بنا دیا۔

اس موقع پر ننھے ڈی پی او کو پروٹوکول کے ساتھ گھر سے دفتر لایا گیا

جہاں ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد اور دیگر پولیس افسران نے ویلکم کیا

جبکہ ننھے ڈی پی او نے سارا دن ڈی پی او آفس میں گزارا اور دلی خواہش پوری کرنا پر ڈی پی او عبداللہ احمد کا شکریہ ادا کیا