ہمایوں سعید

ہمایوں سعید کی احمد عل بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ساتھی اداکار احمد عل بٹ کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر احمد علی بٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب پہلے جتنے موٹے نہیں ہو لیکن پھر بھی تم سے پہلے جیسی ہی محبت ہے۔

انہوں نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو میرے موٹو! آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں، آپ خوش اور صحت مند رہیں۔ہمایوں سعید کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے لکھا کہ رلا دیا پگلے۔