لو گرو

ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوگرو نے 70 کروڑ کمالیے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)عید الاضحی کے موقع پر 6 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم لو گرو میں مرکزی کردار ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔

اس فلم نے ابتدائی تین روز میں ہی 15 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی تھی جو آج 16 دن گزر جانے کے بعد 70 کروڑ روپے کا بزنس کیا، 16 روز میں میگا بجٹ فلم لو گرو نے اپنے بجٹ سے تین گنا زیادہ کمائی کرکے نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ فلم نے سب سے زیادہ کمائی پاکستان سے ہی کی۔پاکستان میں 22 جون تک فلم لو گرو کی کمائی 37 کروڑ روپے رہی جب کہ بیرون ممالک سے بھی 33 کروڑ روپے کمائے تھے.

بیرون ملک سب سے زیادہ کمائی فلم لو گرو نے برطانیہ میں کی، جہاں بھارتی فلم ہاوس فل 5 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔برطانیہ میں فلم لو گرو کی کمائی 9 روز میں 75 ہزار پاونڈ تھی، فلم کی دنیا بھر سے مجموعی کمائی 70 کروڑ تک جا پہنچی ہے اور یوں لگتا ہے کہ یہ 100 کروڑ کے ریکارڈ ہندسے کو چھو لے گی۔یاد رہے کہ فلم کی تشہری مہم کے دوران ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ فلم بنانے پر 25 کروڑ روپے خرچ کیے اور 50 کروڑ روپے کمانے کی امید ہے۔