میرا

ہمارے ہاں دوسرے کی نجی زندگی میں مداخلت کا رواج عام ہوتا جارہا ہے ‘ میرا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہاہے کہ ہر انسان کی اپنی زندگی ہے اور وہ اسے جیسے چاہے گزارے ، کوئی کتنا پرہیز گار اور خدا کی ذات کے قریب ہے یہ کوئی نہیں جانتا اس لئے ہمیں کسی کے بارے میں رائے قائم نہیں کرنی چاہیے ، ہمارے ہاں دوسرے کی نجی زندگی میں مداخلت کا رواج عام ہوتا جارہا ہے جو کسی طرح بھی قابل ستائس نہیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شادی کرنا کسی بھی اداکار یا اداکارہ کا خالصتاً نجی معاملہ ہے لیکن نہ جانے کیوں لوگ اس میں حد سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور پھر اس معاملے کو سوشل میڈیا پر بھی پھیلایا جاتا ہے۔ اداکارائوںکو پتہ بھی نہیںہوتا اور لوگ ان کی شادی کے حوالے سے پیشگوئیاں کر رہے ہوتے ہیںجو انتہائی غیر مناسب ہے ۔انہوں نے کہا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور جس کی بھی شادی کا جو وقت طے ہے وہ اس پر ہو جائے گی اس لیے لوگوںکو ہرگز کسی کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ انہیں یہ وقت مثبت سر گرمیوں کے لئے وقف کرناچاہیے ۔میرا نے کہا کہ انتہائی قریبی دوستوں کو بھی نجی زندگی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔