وزیر اعلی پنجاب

ہماری خواتین ہر میدان میں مقابلہ کر سکتی ہیں، وزیراعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری خواتین ہر میدان میں مقابلہ کر سکتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے شازیہ بی بی کو بارڈر ملٹری پولیس کی پہلی خاتون اہلکار ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

عثمان بزدار نے لکھا کہ میں شازیہ بی بی کو بارڈر ملٹری پولیس راجن پور میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعلی پنجاب نے لکھا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ ہماری خواتین ہر میدان میں مقابلہ کر سکتی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی تقرری سے یقینا مزید لڑکیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔