لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق عوان نے کہا ہے کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کی تقریبات کا پنجاب بھر میں آعاز ہوچکا،وزیراعلی پنجاب شان مصطفی واک کی قیادت کریں گے، منگل کو نعتیہ مشاعرہ،بدھ کو محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مقابلے،جمعرات کو علما و مشائخ کانفرنس، جمعہ،اسم محمدﷺ خطاطی مقابلہ ،ہفتہ کو تقریری مقابلے اور اتوار کو محفل سماع ہو گی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا محافل نعت، سماع، کانفرنسز کا انعقاد،نبی مکرم کی حیات مبارکہ پر دستاویزی فلمیں بنیں گی،50 کروڑ کے فنڈ سے رحمت اللعالمین سکالرشپ کا اجرا کیا گیا۔ انہوں نے کہا نبی مکرم ﷺ اربوں مسلمانوں کے دل میں بستے ہیں اور اس محبت کے اظہار کیلئے یہ ہفتہ منایا جائے گا۔









