میرا

ہدایتکار جرار رضوی نے مجھے فلم انڈسٹری میں متعارف کرایا،فلمی نام بھی دیا ‘ میرا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن )لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ ہدایتکار جرار رضوی نے مجھے فلم انڈسٹری میں متعارف کرایااور انہوں نے ہی میرا نام ارتضیٰ ارباب سے تبدیل کر کے میرا رکھا ،آج ارتضی رباب کہیں گم ہے اورمیرا سب کے سامنے ہے ۔ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی میری اس قدر شہرت اوردھوم تھی کہ 18فلموں میں کام کی پیشکش ہو چکی تھی ۔

انہوںنے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے جرار رضوی جیسے سٹار میکر نے انڈسٹری میں متعارف کرایا ،اس کے ساتھ نامور ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم کھلونا، جاوید شیخ کی فلم چیف صاحب اور شہزاد گل کی فلم گھر کب آئو گے ،سلاخیںاور رخصتی جیسی کامیا ب فلموں نے میرے کیرئیر کو تقویت دی ۔