اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحصیل سپورٹس کمیٹی گوجرہ کی زیر سرپرستی ہاکی گول کیپرز کوچنگ کیمپ 25 جون سے انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم گوجرہ میں شروع ہو گا جو کہ روزانہ صبح 5 بجے شروع ہوگا۔
کوچنگ کیمپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری خاور جاوید انٹرنیشنل کے مطابق گول کیپرز کو جدید ٹریننگ سامان کی موجودگی میں اس کیمپ کے ٹریننگ کنسلٹر اولمپیئن عمران شاہ اور عدنان شکور انٹرنیشنل ہونگے جو گول کیپر کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق ٹریننگ کرواںیں گے جس سے مستقبل میں پاکستان جونیئر اور سینئر کے لیے اچھے گول کیپر تیار ہوسکیں گے جو اس شعبہ میں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اور نیشنز ہاکی کپ پولینڈ میں کمزوری نظر آئی۔









