وفاقی سیکرٹری 26

ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر دو سالہ پابندی ختم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر اور وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر گزشتہ روز عائد کی گئی دو سالہ پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔محی الدین وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کے لیے پرامید ہیں اور ادارے کی مینجمنٹ کو نئے سرے سے منظم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی مکمل طور پر تربیت اور میچز پر توجہ مرکوز کریں، جبکہ فیڈریشن کی نئی منیجمنٹ انتظامی امور سنبھالے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی نئی قیادت کے لیے جلد انتخابات منعقد کیے جائیں گے تاکہ ایک جمہوری عبوری مرحلے کو یقینی بنایا جا سکے۔ تمام فیصلوں میں شفافیت اور انصاف کو ترجیح دی جائے گی تاکہ قومی کھیل کی دوبارہ عظمت قائم کی جا سکے۔محی الدین وانی نے کہا کہ تمام ادارے قومی ہاکی کی بحالی کے لیے ہم آہنگ ہیں۔ گورننس میں بہتری، وسائل کے مؤثر انتظام اور نجی شعبے کی شراکت داریوں کے ذریعے کھلاڑیوں کی حمایت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہمارا مقصد پاکستان کی ہاکی کو دوبارہ عالمی سطح پر باوقار مقام دلانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں