برطانوی ویزوں 270

ہانگ کانگ کے رہائشیوں کے لیے برطانوی ویزوں کی پیش کش

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کی جانب سے سخت قوانین نافذ کرنے کے ردِ عمل میں برطانیہ نے ہانگ کانگ

کے لاکھوں رہائشیوں کو برطانوی شہریت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ اس فیصلے کے مطابق برٹش نیشنل اوورسیز درجہ رکھنے والے ہانگ کانگ کے رہائشی اور ان

کے اہل خانہ برطانوی شہریت حاصل کر پائیں گے۔

تاہم ناقدین کا کہناتھا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی شرط کے باعث سن 1997 کے بعد پیدا ہونے والے افراد مستفید

نہیں ہو سکیں گے۔

ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ برطانیہ نے سن 1997 میں ہانگ کانگ کو

واپس چین کی عمل داری میں دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں