لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کردیں ،تینوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کومختلف بینکنگ کورٹس میں تعینات کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تینوں ججز کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد ارشد کو پریزائیڈنگ آفیسر انسداد بینکنگ جرائم کورٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسرار زادہ کو جج بینکنگ کورٹ نمبر ون ملتان جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد علی کو جج بینکنگ کورٹ نمبر ون فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔