شاہین آفریدی 106

گیم پلان کے مطابق بولنگ کرکے 3 وکٹیں لیں، شاہین آفریدی کا خوشی کااظہار

دبئی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف 3 وکٹوں کو میچ کے گیم پلان پر عمل کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔دبئی میں ٹی20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں بھارتی اننگز کے اختتام کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ گزشتہ روز نیٹ میں گیند سوئنگ کرنے کیلئے کام کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ گیم پلان پرعمل کیا، نیا گیند سوئنگ ہوا، نیا بال کھیلنے میں تھوڑی مشکل ہوگی۔پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ گیند بیٹ پر آرہی ہے ہم آسانی سے 152 رنز کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں