اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہناتھا کہ اوگرا کی طرف سے گیس یوٹیلٹی کمپنیوں کے لیے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کے حوالے سے فی الحال ایسی کوئی تجویز نہیں دی گئی۔