مسٹر شمیم 47

گیسٹ ہائوس کے اداکار خالد حفیظ انتقال کر گئے

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی)کی ڈرامہ سیریز گیسٹ ہائوس میں مسٹر شمیم کا کردار نبھانے والے سینئر اداکار خالد حفیظ انتقال کر گئے۔خالد حفیظ کا انتقال 26 اور 27 جنوری کی درمیانی شب رات 1 بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد میں ہوا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ-11 قبرستان میں بعد از نمازِ مغرب ادا کی گئی۔خالد حفیظ اسلام آباد میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقیم تھے اور انہیں اکثر گیسٹ ہائوس میں اپنے ساتھی اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو کے ساتھ انٹرویوز میں دیکھا جاتا رہا ہے۔اداکار کے انتقال کی خبر سب سے پہلے اداکار افضل خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ کے ذریعے شیئر کی،

بعدازاں اداکارہ بشری انصاری اور نعمان مسعود نے بھی خالد حفیظ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔خالد حفیظ کے مداح اور شوبز سے وابستہ شخصیات ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے دعاں کا اظہار کر رہے ہیں، جبکہ بہت سے افراد اپنے بچپن کی یادوں سے جڑی ایک عظیم شخصیت کے بچھڑنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں