عظمی بخاری

گھروں،مارکیٹوں پرصفائی ستھرائی چارجز لگانے کے فیصلے کوحتمی شکل دیدی گئی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) حکومت پنجاب نے صفائی فیس کوحتمی شکل دیدی،گھروں دکانوں اوربڑے بزنس ہاوسز سے 68 ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

شہری اور دیہی علاقوں سے علیحدہ علیحدہ فیس وصول کی جائے،شہری علاقوں سے پانچ مرلہ مکان سے 300 روپے وصول کئے جا ئیں گے 10مرلہ تک 500، 20 مرلہ مکان پر1 ہزارٹیکس وصول کیاجائے گا،20 مرلہ سے ایک کنال مکان سے 2 ہزارروپے ٹیکس لیاجائے گا،40 مرلہ سے اوپر5 ہزارروپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں سمال بزنس 500 اور میڈیم بزنس پر1 ہزار روپے ٹیکس ہوگا،لارج بزنس سے 3 ہزار روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے،دیہی علاقوں میں پانچ مرلہ اوردس مرلہ تک 200 روپے ماہانہ ہونگے، 10 مرلہ اوراس سے اوپر400 روپے ماہانہ وصول کئے جائیں گے۔