ٹرانسپورٹ 15

گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ گزشتہ 7 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں