گومل یونیورسٹی 266

گومل یونیورسٹی کے سٹی کیمپس اور ٹانک کیمپس میں بی ایس سی ‘ ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلہ فارمز جمع کرانے کیلئے ایڈمیشن بوتھ کا قیام

ڈیرہ اسماعیل خان(ر پورٹنگ آن لائن)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی ہدایت پر گومل یونیورسٹی کے مختلف

شعبہ جات میں بی ایس سی (آنرز) ، ایم فل اورپی ایچ ڈی ایڈمیشن فارمز جمع کرانے کیلئے ٹانک کیمپس اور سٹی کیمپس میں ایڈمیشن

بوتھ کا قیام کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے گومل یونیورسٹی کے مختلف

شعبہ جات میں بی ایس سی (آنرز) ، ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلہ فارمز جمع کرانے کیلئے آنیوالے طلباء اور انکے والدین کی

مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اوران کی سہولت کیلئے گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک اورسٹی کیمپس میں ایڈمیشن بوتھ کا قیام

کر دیاتاکہ ٹانک سمیت جنوبی وزیرستان بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور باہر سے آنیوالے طلباء اور ان کے والدین جو گومل یونیورسٹی کے

مین کیمپس تک آسانی سے نہیں پہنچ سکتے وہ اب اپنے ایڈمیشن فارم گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک اور سٹی کیمپس میں

بھی جمع کروا سکتے ہیں۔گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ڈائریکٹر ایڈمیشن آفس میں بھی فارمز جمع ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ

گومل یونیورسٹی کے ملحقہ (ایفیلیٹڈ )کالجز میں زیر تعلیم پانچویں سمسٹر کے وہ طلباء جو گومل یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان

کیلئے گومل یونیورسٹی کے قوانین و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گومل یونیورسٹی میں 5ویں سمسٹر میں داخلے کا موقع بھی دیاگیا۔

گومل یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15ستمبر2020بروز منگل جبکہ بی ایس آنرز میں

داخلے کی آخری تاریخ 17 ستمبر2020 بروز جمعرات ہے اور تمام امیدوار داخلے کیلئے آن لائن درخواست فارم اور بینک چالان

لیں گے ۔ایڈمیشن کے حوالے سے دیگر معلومات گومل یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.gu.edu.pk یا ایڈمیشن آفس

نمبر 0966-750404یا گومل یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ایڈمیشن آفس سے بھی لی جا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں