گوشت

گوشت اور گوشت سے تیار اشیاء کی برآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی

مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)ملک سے گوشت اور گوشت سے تیار شدہ اشیاء کی برآمدات میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں گوشت اور گوشت سے تیار شدہ اشیاء کی برآمدات سے ملک کو 454.72 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.8فیصدکم ہے.

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گوشت اور گوشت سے تیار شدہ اشیاء کی برآمدات سے ملک کو 490.07 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2025 میں گوشت کی برآمدات کا حجم 33.42 ملین ڈالر رہا، جو اپریل 2025 کی 42.91 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 22 فیصد کم ہے۔

مئی میں گوشت اور گوشت سے تیار شدہ اشیاء کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر28فیصدکی کمی ہوئی ہے،مئی میں گوشت اور گوشت سے تیار شدہ اشیاء کی برآمدات کاحجم 33.42ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو مئی 2024 کے 46.36 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 28 فیصد کم ہے۔