سید خورشید احمد شاہ 63

گورنر کی تبدیلی پر ایم کیو ایم والے وزارتوں سے استعفے نہیں دیں گے، سید خورشید احمد شاہ

سکھر(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی پر ایم کیو ایم والے وزارتوں سے استعفے نہیں دیں گے اور اسی تنخواہ پر کام کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرمیں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے دفتر کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مشکل۔

حالات سے گذر رہاہے جسمیں ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے ہم سب کو اس وقت ایک قوم بننا پڑے گا تب جاکر ہمیں مشکلات سے نجات ملے گی ہم سب کو مل کر اپنے ملک کے لیے دعائیں کرنی چاہیئے تاکہ یہ ملک خاد و آباد رہے انہوں نے مزید کہا کہ ایران امریکہ اور اسرائیل جنگ بڑھنے کا خطرہ ہے امریکہ اور ایران اس جنگ کو ختم کریں یہ جنگ دنیا کے لیے اکنامک ٹارچر ہے جس سے بچنے کے لیے دنیا کے بڑے ممالک آگے بڑھیں اور اس جنگ کو ختم کرائیں اور اس حوالے سے ایران کو بھی سوچنا چاہیئے کہ اس سے پورا خطہ۔متاثر ہورہاہے انہوں نے کہاکہ ہم سکھر کو سندھ کا تاریخی شہر بنانا چاہتے ہیں جہاں عوام کو سہولیات فراہم ہوں سکھرمیں ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر میں بیت کام کیا ہے جس کی وجہ سے پورے پاکستان سے لوگ علاج اور تعلیم کے لیے سکھر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ سکھر میں۔جلد جدید ٹراما سینٹر کا افتتاح ہوگا

یہ ٹراما سینٹر 69 ملین روپیکی لاگت سے اروڑ یونیورسٹی کے قریب تعمیر کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ سکھر کے سول اسپتال کے حال پر افسوس ہورہاہے کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ اسپتال کی حالت بہتر ہو اور عوام کو فوری علاج کی سہولت میسر ہو لیکن ہم چاہتے ہیں کہ سکھر کے لوگ علاج کے لیے پنجاب یا کراچی نہ جائیں ہم نے سول اسپتال میں ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کی نئی مشینوں کے لیے حکومت کو لکھا ہے جلد نئی مشینیں فراہم ہونگی ہم چاہتے ہیں کہ سکھر سول اسپتال بھی ایس آئی ہوتی اسپتال کے طرز پرکام کرے انہوں نے کہا کہ اسی سال سکھر میں۔میڈیکل یونیورسٹی قائم ہوگی جہاں پر۔جدید تحقیق کی سہولیات بھی ہونگی اور اس یونیورسٹی کے مقابلے کی انشاء اللہ پورے پاکستان میں یونیورسٹی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ میری زندگی میں سکھر میں انجنیئرنگ یونیورسٹی بھی قائم ہو جبکہ آئندہ سال تک سکھر میں اسپورٹس کمپلیکس کا کام مکمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں