کراچی(رپورٹنگ آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کیڈٹ کالج وانا میں کامیاب سیکیورٹی آپریشن پر فورسز کو مبارکباد دی۔
انہوں نے خودکش حملہ آور سمیت چاروں دہشتگردوں کے ہلاک ہونے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور ہمہ وقت چوکس رہنے کے جذبے کو سراہا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فورسز کی کامیابیاں پوری قوم کا فخر ہیں اور امن و امان کے قیام کے لیے ان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قومی ترجیح ہے۔