لاہور(رپورٹنگ آن لائن )گورنر سندھ نہال ہاشمی نے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات کی ۔ حمزہ شہباز شریف نے استقبال کے موقع پرگورنر سندھ نہال ہاشمی کو گلدستہ پیش کیا۔
حمزہ شہباز شریف نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر سیاسی اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رہنمائوں نے ملاقات میں ایران امریکہ جنگ میں ثالثی اور امن کے قیام کی وزیر اعظم شہباز شریف کو کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔









