فوادچودھری 161

گورنر راج سے سیاسی حالات مزید خراب ہوں گے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گورنر راج سے سیاسی حالات مزید خراب ہوں گے۔ فواد چوہدری نے ر انا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرداخلہ بونگیاں مار رہے ہیں، گورنر راج کن حالات میں لگتا ہے آئین پڑھ لیں۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا خود نہیں پڑھ سکتے تو قانونی ماہرین سے پڑھوا لیں، گورنر راج سے سیاسی حالات مزید خراب ہوں گے، حکومت غلطیاں کر رہی ہے، فیصلوں پر نظرثانی کرے۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے تجربہ کار سیاستدانوں کو سیاست کا کچھ نہیں پتہ، ن لیگ شکست تسلیم کر کے الیکشن کی تیاری کرے، حکومت2 ووٹوں پرکھڑی ہے، عدالتی اختیارات کم نہیں ہونگے، شہباز شریف تمام جماعتوں کو الیکشن پر بات کرنے کی دعوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں