فیصل کریم کنڈی 50

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی پشاور پریس کلب کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور پریس کلب کے انتخابات میں نو منتخب صدر ایم ریاض اور دیگر عہدیداروں کو کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صحافت جمہوریت کا مضبوط ستون ہے اور آزاد، ذمہ دار اور باخبر صحافت معاشرے میں شفافیت اور عوامی شعور کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب قیادت صحافی برادری کے مسائل کے حل، پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور آزادی صحافت کے تحفظ کےلیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پریس کلب نے ہمیشہ حق گوئی اور ذمہ دار صحافت کی روایت کو برقرار رکھا ہے، جو قابلِ تحسین ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں