فیصل کریم کنڈی 45

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا سابق سفیر ایاز خان وزیر کی صاحبزادی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق سفیر ایاز خان وزیر رہائش گاہ پر جا کر گزشتہ روز ٹریفک حادثہ میں ایاز وزیر کی جواں سال صاحبزادی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا میڈیا آفس کی جانب سے یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے ایاز وزیر اور دیگر اہل خانہ سے دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار کیا مرحومہ کی مغفرت بلندی درجات اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں